قرآن - 32:9 سورہ السجدة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

9
ثُمَّ سَوَّىٰهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِۦۖ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

Transliteration: (Thumma sawwaahu wa nafakha feehi mir roohihih; wa ja'ala lakumus sam'a wal-absaara wal-af'idah; qaleelam maa tashkuroon)

ترجمہ: کنزالایمان - الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ(7)ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ(8)ثُمَّ سَوّٰىهُ وَ نَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ(9) || وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور پیدائشِ انسان کی ابتدا مٹی سے فرمائی۔ پھر اُس کی نسل رکھی ایک بے قدر پانی کے خلاصہ سے۔ پھر اسے ٹھیک کیا اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے کیا ہی تھوڑا حق مانتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی۔ پھر اس کی نسل ایک بے قدر پانی کے خلاصے سے بنائی۔ پھر اسے ٹھیک بنایااور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ تم بہت تھوڑاشکر ادا کرتے ہو۔ || وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی۔ پھر اس کی نسل ایک بے قدر پانی کے خلاصے سے بنائی۔ پھر اسے ٹھیک بنایااور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ تم بہت تھوڑاشکر ادا کرتے ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ السجدة آیت 9 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ: وہ جس نے جو چیز بنائی خوب بنائی۔}اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں  اللہ تعالیٰ نے اپنی مزید صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ا س نے جو چیز بھی بنائی وہ حکمت کے تقاضے کے عین مطابق بنائی ہے، ہرجاندار کو وہ صورت دی جو اُس کے معاش کے لئے بہتر ہے اور اس کو ایسے اعضاء عطا فرمائے جو اس کے معاش کے لئے مناسب ہیں  اور اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مٹی سے بنا کر انسان کی پیدائش کی ابتداء مٹی سے فرمائی ،پھر ان کی نسل ایک بے قدر پانی کے خلاصے یعنی نطفے سے بنائی ،پھر اسے مکمل درست بنایااور اس میں  اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس کو بے حس ،بے جان ہونے کے بعد حَسّاس اور جاندار کیا اور تمہارے کان، آنکھیں  اور دل بنائے تاکہ تم سنو ،دیکھو اور سمجھو اور تمہارا حال یہ ہے کہ ان عظیم نعمتوں  کے مقابلے میں تم رب تعالیٰ کا بہت تھوڑاشکر ادا کرتے ہو۔(خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ۳ / ۴۷۶، مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ص۹۲۵، روح البیان، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۷-۹، ۷ / ۱۱۱-۱۱۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now