قرآن - 91:5 سورہ الشمس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

ترجمہ: کنزالایمان - وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا(5)وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا(6) || اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم ۔ اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم || اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الشمس آیت 5 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا: اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم۔} یعنی آسمان کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے انتہائی بڑا اور نہایت بلند بنایا ہے اور اسے بنانے والا اللّٰہ تعالیٰ ہے۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰ / ۴۴۲)

{وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا: اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔} یعنی زمین کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے پانی پر پھیلایا تاکہ زمین پر موجود جانداروں  کے لئے اس پر زندگی گزارنا ممکن ہو۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۴۴۲، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now