قرآن - 52:45 سورہ الطور ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

45
فَذَرۡهُمۡ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي فِيهِ يُصۡعَقُونَ

Transliteration: (Fazarhum hatta yulaaqoo yawmahumul lazee feehi yus'aqoon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ(45) || تو تم انھیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بیہوش کردئیے جائیں گے۔ || تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بیہوش کردئیے جائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الطور آیت 45 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَذَرْهُمْ: تو تم انہیں  چھوڑ دو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب یہ مشرکین عناد میں  اس حد تک پہنچ چکے ہیں  اور یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ وہ اپنے کفر سے نہیں  پھریں  گے تو آپ انہیں  ان کے حال پر چھوڑ دیں  اور ان کی طرف توجہ نہ فرمائیں  یہاں  تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں  جس میں  بے ہوش کردئیے جائیں  گے۔ اس دن سے مراد پہلی بار صور پھونکے جانے کا دن ہے اور بعض مفسرین نے اس سے موت کا دن بھی مراد لیا ہے۔( جلالین مع صاوی، الطور، تحت الآیۃ: ۴۵، ۶ / ۲۰۴۳، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۴۵، ص۱۱۷۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now