قرآن - 43:37 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

37
??????????? ???????????????? ???? ?????????? ????????????? ???????? ????????????

Transliteration: (Wa innahum la yasuddoo nahum 'anis sabeeli wa yahsaboona annahum muhtadoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ(37) || اور بیشک وہ شیاطین ان کو راہ سے روکتے ہیں اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں اوروہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔ || اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں اوروہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 37 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ: اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ شَیاطین قرآنِ پاک سے منہ موڑنے والوں کو اس راستے سے روکتے ہیں  جس کی طرف قرآن بلاتا ہے اور ان لوگوں  کا حال یہ ہے کہ وہ گمراہ ہونے کے باوجود یہ سمجھتے ہیں  کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔( ابوسعود، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۳۷، ۵ / ۵۴۳، ملخصاً)  تو جس کی گمراہی کا یہ حال ہو ا س کے راہِ راست پر آنے کی کیا امید کی جا سکتی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now