قرآن - 43:42 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

42
???? ??????????? ??????? ????????????? ???????? ????????? ??????????????

Transliteration: (Aw nuriyannakal lazee wa'adnaahum fa innaa 'alaihim muqtadiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَ(41)اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ(42) || تو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے۔ یا تمہیں دکھادیں جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم اُن پر بڑی قدرت والے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے۔ یا ہم تمہیں دکھادیں جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں ۔ || تو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے۔ یا ہم تمہیں دکھادیں جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 42 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ: تو اگر ہم تمہیں  لے جائیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  بیان فرمایا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت دل کے بہروں  اور اندھوں  پر اثر نہیں  کرتی جبکہ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  کفار کے لئے دنیا اور آخرت کے عذاب کی وعید بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر ہم کفارِ مکہ کو عذاب دینے سے پہلے آپ کو وفات دے دیں  توآپ کے بعد ہم ان سے ضرور بدلہ لیں  گے یا آپ کی زندگی میں  ہی ان پر ہونے والا وہ عذاب آپ کودکھادیں  گے جس کا انہیں  ہم نے وعدہ دیا ہے کیونکہ ہم جب چاہیں  انہیں  عذاب دینے پر بڑی قدرت رکھنے والے ہیں۔( تفسیرکبیر،الزّخرف،تحت الآیۃ:۴۱-۴۲،۹ / ۶۳۴، خازن،الزّخرف،تحت الآیۃ:۴۱-۴۲، ۴ / ۱۰۶، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۲، ص۱۱۰۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now