قرآن - 43:60 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

60
وَلَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَا مِنكُم مَّلَـٰٓئِكَةٗ فِي ٱلۡأَرۡضِ يَخۡلُفُونَ

Transliteration: (Wa law nashaaa'u laja'alnaa minkum malaaa'ikatan fil ardi yakhlufoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓىٕكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ(60) || اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بساتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے۔ || اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 60 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ لَوْ نَشَآءُ: اور اگر ہم چاہتے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے کفارِ قریش!ہم تم سے اور تمہاری عبادت سے بے نیاز ہیں ، اگر ہم چاہتے تو تمہیں  ہلاک کر کے زمین میں  تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے جو تمہارے بعد آباد رہتے اور ہماری عبادت واطاعت کرتے اور فرشتوں کے آسمانوں  پر رہنے میں  کوئی ایسی فضیلت نہیں  ہے کہ ان کی عبادت کی جائے یایہ کہا جائے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  ہیں (تو پھر تم کیوں  ان کی عبادت کرتے اور انہیں  اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  قرار دیتے ہو)۔(جلالین مع صاوی،الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۵ / ۱۹۰۱، قرطبی، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۸ / ۷۶، الجزء السادس عشر، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now