قرآن - 43:65 سورہ الزخرف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

65
فَٱخۡتَلَفَ ٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَيۡنِهِمۡۖ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمٍ أَلِيمٍ

Transliteration: (Fakhtalafal ahzaabu min bainihim fa wailun lil lazeena zalamoo min 'azaabi Yawmin aleem)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ(65) || پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کی خرابی ہے ایک درد ناک دن کے عذاب سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کیلئے ایک درد ناک دن کے عذاب کی خرابی ہے۔ || پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کیلئے ایک درد ناک دن کے عذاب کی خرابی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الزخرف آیت 65 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ: پھر وہ گروہ آپس میں  مختلف ہوگئے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں  کے شرک بیان فرمائے ہیں ،چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد عیسائیوں  کے مختلف گروہ بن گئے ، ان میں  سے کسی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خدا تھے، کسی نے کہا کہ خدا کے بیٹے تھے اور کسی نے کہا کہ تین خداؤں  میں  سے تیسرے تھے۔الغرض عیسائیوں  کے یعقوبی ،نسطوری، ملکانی اور شمعونی فرقے بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ جنہوں  نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں  کفر کی باتیں  کہیں ، ان ظالموں  کیلئے قیامت کے درد ناک دن کے عذاب کی ہلاکت ہے۔( جلالین، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۴۰۹، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۱۱۰۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now