قرآن - 35:16 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

16
إِن يَشَأۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَأۡتِ بِخَلۡقٖ جَدِيدٖ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ(16)وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ(17) || وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔ اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اگروہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔ اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں ۔ || اگروہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔ اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 16 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ: اگروہ چاہے تو تمہیں  لے جائے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اگر تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ چاہے تو تمہیں  ہلاک کر دے کیونکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور وہ تم سے بے نیاز ہے اور تمہاری بجائے نئی مخلوق لے آئے جو فرمانبردار ہو ، اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنے والی ہواور جن چیزوں  سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ان سے رک جانے والی ہو اور (یاد رکھو کہ) تمہیں  ہلاک کر کے نئی مخلوق لے آنا اللہ تعالیٰ پر کچھ دشوار نہیں  بلکہ یہ اس کے لئے بہت آسان ہے ،تو اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اس کی فرمانبرداری کرو ا س سے پہلے کہ تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ تمہیں  ہلاک کر دے۔ (تفسیر طبری، فاطر، تحت الآیۃ: ۱۶-۱۷، ۱۰ / ۴۰۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now