قرآن - 35:31 سورہ فاطر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

31
وَٱلَّذِيٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ مِنَ ٱلۡكِتَٰبِ هُوَ ٱلۡحَقُّ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِعِبَادِهِۦ لَخَبِيرُۢ بَصِيرٞ

Transliteration: (Wa alladhī awḥaynā ilayka mina al-Kitābi huwa al-ḥaqqu muṣaddiqan limā bayna yadayh; inna Allāha biʿibādihī lakhabīrun Baṣīr)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ(31) || اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی وہی حق ہے اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی بے شک اللہ اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے وہی حق ہے، اپنے سے پہلے موجود کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ،دیکھنے والا ہے۔ || اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے وہی حق ہے، اپنے سے پہلے موجود کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ،دیکھنے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 31 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ: اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے ۔}  اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فرمایا کہ جس کتاب کی ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے یعنی قرآنِ مجید، وہی حق ہے کہ ا س میں  جھوٹ اور شک کا کوئی شائبہ تک نہیں  اور وہ کتاب اپنے سے پہلے نازل ہونے والی کتابوں  کی عقائد،اصول اور اَحکام میں  تصدیق فرماتی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں  سے خبردار اور انہیں  دیکھنے والا ہے اور اُن کے ظاہر و باطن کو جاننے والا ہے۔( روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۱، ۷ / ۳۴۵-۳۴۶، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now