{اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ: کافروں کے لیے سخت عذاب ہے۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شیطان کی پیروی کرنے والوں اور اس کے مخالفین کا حال تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافروں کے لیے جو شیطان کے گروہ میں سے ہیں ان کے کفر کے سبب سخت عذاب ہے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کیے اور شیطان کے فریب میں نہ آئے اور اس کی راہ پر نہ چلے، ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔(خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۷، ۳ / ۵۳۰، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۷، ص۹۷۲، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ فاطر آیت 7 تفسیر