قرآن - 11:122 سورہ هود ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

122
وَٱنتَظِرُوٓاْ إِنَّا مُنتَظِرُونَ

Transliteration: (Wantaziroo innaa mun taziroon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْؕ-اِنَّا عٰمِلُوْنَ(121)وَ انْتَظِرُوْاۚ-اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ(122) || اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ہم اپنا کام کرتے ہیں۔ اور راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم ایمان نہ لانے والوں سے فرماؤ : تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ ،ہم اپنا کام کرتے ہیں ۔ اور تم انتظار کرو، بیشک ہم بھی منتظر ہیں ۔ || اور تم ایمان نہ لانے والوں سے فرماؤ : تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ ،ہم اپنا کام کرتے ہیں ۔ اور تم انتظار کرو، بیشک ہم بھی منتظر ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ هود آیت 122 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قُلْ:اورتم فرماؤ ۔} اس آیت میں وعید اور غضب کا اظہار ہے اور آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ایمان نہ لانے والوں سے فرما دیں کہ جو کام تم کر رہے ہو وہ کئے جاؤ عنقریب تم ا س کام کا انجام جان جاؤ گے اور ہمیں ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ نے جس کام کا حکم دیا ہے ہم وہ کرتے ہیں۔ (خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۱۲۱، ۲ / ۳۷۷)

{وَ انْتَظِرُوْا:اور تم انتظار کرو ۔} یعنی تم ا س کا انتظار کرو جس کا شیطان نے تم سے وعدہ کیا ہے ہم بھی اس کے منتظر ہیں جو تم پر لازم ہو گایعنی دنیا یا آخرت میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور اس کا عذاب ۔ (خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۱۲۲، ۲ / ۳۷۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now