قرآن - 11:56 سورہ هود ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

56
إِنِّي تَوَكَّلۡتُ عَلَى ٱللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمۚ مَّا مِن دَآبَّةٍ إِلَّا هُوَ ءَاخِذُۢ بِنَاصِيَتِهَآۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْؕ-مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَاؕ-اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ(56) || میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ،کوئی چلنے والا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضۂ قدرت میں نہ ہو بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے جو میرا اور تمہارارب ہے ۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی اس کے قبضہِ قدرت میں نہ ہو۔ بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے۔ || میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے جو میرا اور تمہارارب ہے ۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی پیشانی اس کے قبضہِ قدرت میں نہ ہو۔ بیشک میرا رب سیدھے راستہ پر ملتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ هود آیت 56 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ:میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا ہے۔} یعنی تم اگرچہ ہر طرح سے کوشش کر کے دیکھ لو لیکن مجھے ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر توکل اور اسی کی حفاظت پر بھروسہ ہے، وہ میرا اور تمہارا دونوں کا مالک ہے، کوئی چیز مجھے پہنچ نہیں سکتی جب تک وہ اسے دور کر رہا ہے اور نہ ہی کوئی مجھ پر قدرت حاصل کر سکتاہے جب تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اسے قدرت حاصل نہ ہو،پھر اس بات کی دلیل دیتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا وہ مالک اور اس پر قادر نہ ہو، تو اللہ عَزَّوَجَلَّ جیسے چاہتا ہے اس میں تَصَرُّف فرماتا ہے۔ (بیضاوی، ہود، تحت الآیۃ: ۵۶، ۳ / ۲۴۰-۲۴۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now