قرآن - 19:75 سورہ مريم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

75
قُلۡ مَن كَانَ فِي ٱلضَّلَٰلَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ مَدًّاۚ حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوۡاْ مَا يُوعَدُونَ إِمَّا ٱلۡعَذَابَ وَإِمَّا ٱلسَّاعَةَ فَسَيَعۡلَمُونَ مَنۡ هُوَ شَرّٞ مَّكَانٗا وَأَضۡعَفُ جُندٗا

Transliteration: (Qul man kaana fidda laalati falyamdud lahur Rahmaanu maddaa; hattaaa izaa ra aw maa yoo'adoona immal 'azaaba wa immas Saa'ata fasa ya'lamoona man huwa sharrum makaananw wa ad'afu jundaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّاۚ۬-حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَؕ-فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا(75) || تم فرماؤ جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن خوب ڈھیل دے یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں وہ چیز جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا تو عذاب یا قیامت تو اب جان لیں گے کہ کس کا برا درجہ ہے اور کس کی فوج کمزور۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن خوب ڈھیل دیدے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو عذاب اوریا قیامت تو وہ جان لیں گے کہ کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے ؟ || تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن خوب ڈھیل دیدے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو عذاب اوریا قیامت تو وہ جان لیں گے کہ کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے ؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ مريم آیت 75 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ:تم فرماؤ : جو گمراہی میں  ہو ۔} اس آیت میں  کافروں  کے نظریے کا ایک اور جواب دیا گیا، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مال و مَنال پر فخر کرنے والے اِن کافروں  سے ارشاد فرما دیں  کہ جو گمراہی میں  ہو تو اسے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ دنیا میں  لمبی عمر اور زیادہ مال دے کر خوب ڈھیل دیتا ہے یہاں  تک کہ جب وہ گمراہ لوگ اس چیز کو دیکھیں  گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو دنیا میں  قتل و قید کا عذاب اوریا قیامت کا دن جس میں  وہ جہنم میں  داخل ہوں  گے تواس وقت وہ جان لیں  گے کہ مسلمانوں  اور کافروں  میں  سے کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے؟( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۳ / ۲۴۵، روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۵ / ۳۵۲-۳۵۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now