قرآن - 38:10 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

10
أَمۡ لَهُم مُّلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۖ فَلۡيَرۡتَقُواْ فِي ٱلۡأَسۡبَٰبِ

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا- فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ(10) || کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یاکیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟ پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیوں کے ذریعے چڑھ جائیں ۔ || یاکیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟ پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیوں کے ذریعے چڑھ جائیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ص آیت 10 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا: یاکیا ان کے لیے آسمانوں  اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟} یعنی جو مشرکین تکبر اورمخالفت میں  پڑے ہوئے ہیں کیا ان کے لیے آسمانوں  اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟ اگر ایساہے تو اس صورت میں انہیں  چاہیے کہ رسیوں  کے ذریعے آسمانوں  میں  چڑھ جائیں  اور ایسا اختیار ان کے پاس ہو تو جسے چاہیں  وحی کے ساتھ خاص کریں  اور کائنات کاانتظام اپنے ہاتھ میں  لے لیں  اور جب یہ کچھ نہیں  ہے تو اللہ تعالیٰ کے کاموں  اور اس کے انتظامات میں  دخل کیوں  دیتے ہیں  اور انہیں  ایسی بے سرو پا باتیں  کرنے کا کیا حق ہے؟(تفسیر طبری، ص، تحت الآیۃ: ۱۰، ۱۰ / ۵۵۴، جلالین، ص، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۳۸۰، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۰۱۵-۱۰۱۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now