قرآن - 38:40 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

40
وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلۡفَىٰ وَحُسۡنَ مَـَٔابٖ

Transliteration: (Wa inna lahoo 'indanaa lazulfaa wa husna ma-aab (section 3))

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ(40) || اور بے شک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔ || اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ص آیت 40 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا: اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ۔} اس سے پہلی آیات میں وہ نعمتیں بیان کی گئیں جو حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دنیا میں  عطا کی گئیں اور اس آیت میں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر آخرت میں کی جانے والی نعمتوں کا ذکر ہے، چنانچہ ارشا د فرمایا کہ دنیا میں اس عظیم سلطنت کے ساتھ ساتھ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے آخرت میں بھی ہماری بارگاہ میں قرب اور اچھا ٹھکانا ہے اور وہ ٹھکانہ جنت ہے۔(خازن، ص، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۴۲-۴۳، روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۴۰، ۸ / ۳۹، ملتقطاً)

اس سے معلوم ہوا کہ انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بارگاہِ الٰہی میں بڑی عزت ووجاہت والے ہوتے ہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now