قرآن - 38:54 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

54
إِنَّ هَٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهُۥ مِن نَّفَادٍ

ترجمہ: کنزالایمان - هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ(53)اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍ(54) || یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن۔ بے شک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ وہ ہے جس کا تمہیں حساب کے دن کیلئے وعدہ کیا جاتا ہے۔ بیشک یہ ہمارا رزق ہے ، اس کیلئے کبھی ختم ہونا نہیں ہے۔ || یہ وہ ہے جس کا تمہیں حساب کے دن کیلئے وعدہ کیا جاتا ہے۔ بیشک یہ ہمارا رزق ہے ، اس کیلئے کبھی ختم ہونا نہیں ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ص آیت 54 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ: یہ وہ ہے جس کا تمہیں وعدہ کیا جاتا ہے۔} یعنی فرشتے ان سے کہیں گے :اے پرہیزگارو!یہ ثواب اور نعمتیں وہ ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی زبان سے تمہیں وعدہ کیا جاتا ہے ۔(روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۵۳، ۸ / ۴۹-۵۰)

{اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا: بیشک یہ ہمارا رزق ہے۔} یعنی پرہیزگاروں کے لئے جو اِنعام واِکرام ذکر کیا گیا یہ ہمارا عطا کردہ رزق ہے اوریہ ہمیشہ باقی رہے گا ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now