قرآن - 38:70 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

70
إِن يُوحَىٰٓ إِلَيَّ إِلَّآ أَنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٞ مُّبِينٌ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(70) || مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں تو کھلا ڈر سنانے والاہی ہوں ۔ || مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں تو کھلا ڈر سنانے والاہی ہوں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ ص آیت 70 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ: مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ میری طرف جو غیبی اُمور کی وحی کی جاتی ہے جن میں  عالَمِ بالا کی خبریں  بھی شامل ہیں  وہ ا س لئے ہے تاکہ میں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں  کوکھلا ڈر سناؤں ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مجھے صرف ا س چیز کا حکم دیا گیا ہے کہ میں  عذابِ الٰہی کا کھلا ڈر سنا دوں  اورخدا کا پیغام پہنچا دوں ،اس کے علاوہ اور کسی چیز کا مجھے حکم نہیں  دیاگیا۔( ابوسعود، ص، تحت الآیۃ: ۷۰، ۴ / ۴۴۹، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۱۰۲۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now