قرآن - 34:32 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

32
قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُوٓاْ أَنَحۡنُ صَدَدۡنَٰكُمۡ عَنِ ٱلۡهُدَىٰ بَعۡدَ إِذۡ جَآءَكُمۖ بَلۡ كُنتُم مُّجۡرِمِينَ

Transliteration: (Qaalal lazeenas takbaroo lillazeenas tud'ifooo anahnu sadadnaakum 'anil hudaa ba'da iz jaaa'akum bal kuntum mujrimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ(32) || وہ جو اونچے کھنچتے تھے ان سے کہیں گے جو دبے ہوئے تھے کیا ہم نے تمہیں روک دیا ہدایت سے بعد اس کے کہ تمہارے پاس آئی بلکہ تم خود مجرم تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بڑے بننے والے دبے ہوئے لوگوں سے کہیں گے:کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکاتھاجبکہ وہ تمہارے پاس آئی تھی بلکہ تم خودہی مجرم تھے۔ || بڑے بننے والے دبے ہوئے لوگوں سے کہیں گے:کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکاتھاجبکہ وہ تمہارے پاس آئی تھی بلکہ تم خودہی مجرم تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 32 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا: بڑے بننے والے دبے ہوئے لوگوں سے کہیں  گے۔} یعنی سردار اپنے تابع لوگوں  کو جواب دیتے ہوئے کہیں  گے:جب تمہارے پاس ہدایت آئی تھی تو کیا اس وقت ہم نے تمہیں  ہدایت سے روکاتھا؟ایسا ہر گزنہیں  ہوا،بلکہ تم نے خود اپنے اختیار سے گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دے کر کفر کیا تھا، نہ کہ ہمارے کہنے کی وجہ سے تم نے ایسا کیا۔(خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳ / ۵۲۴، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۹۶۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now