قرآن - 34:44 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
وَمَآ ءَاتَيۡنَٰهُم مِّن كُتُبٖ يَدۡرُسُونَهَاۖ وَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡهِمۡ قَبۡلَكَ مِن نَّذِيرٖ

Transliteration: (Wa maaa aatainaahum min Kutubiny yadrusoonahaa wa maaa arsalnaaa ilaihim qablaka min nazeer)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍﭤ(44) || اور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے انہیں کتابیں نہ دیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں اورنہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والابھیجا۔ || اور ہم نے انہیں کتابیں نہ دیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں اورنہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والابھیجا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا: اور ہم نے انہیں  کتابیں  نہ دیں  جنہیں  وہ پڑھتے ہوں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ سے پہلے عرب کے مشرکین کے پاس نہ کوئی کتاب آئی جس میں  شرک صحیح ہونے پر کوئی دلیل ہو اور نہ ان کے پاس کوئی رسول آیا جس کی طرف یہ لوگ اپنے دین کو منسوب کرسکیں  تو یہ جس خیال پر ہیں  ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ، وہ صرف ان کے نفس کا فریب ہے۔( خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۵۲۶،  ابو سعود، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۴ / ۳۵۶، تفسیر قرطبی، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۷ / ۲۲۶، الجزء الرابع عشر، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now