قرآن - 34:51 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

51
وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ فَزِعُواْ فَلَا فَوۡتَ وَأُخِذُواْ مِن مَّكَانٖ قَرِيبٖ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍ(51) || اور کسی طرح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورکسی طرح تم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھر بچ کر نکلناممکن نہ ہوگااور ایک قریب کی جگہ سے انہیں پکڑ لیا جائے گا۔ || اورکسی طرح تم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھر بچ کر نکلناممکن نہ ہوگااور ایک قریب کی جگہ سے انہیں پکڑ لیا جائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 51 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا: اور اگرتم دیکھتے جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں  گے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ اس وقت کفار کو دیکھتے تو بڑا ہَولْناک منظر دیکھتے جب وہ موت کے وقت یا قبر سے اُٹھنے کے وقت یا بدر کے دن گھبرائے ہوئے ہوں  گے،پھر ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ کر نکلنا ممکن نہ ہو گا اور نہ ہی وہ کسی جگہ بھاگ کر یا پناہ لے کر اس سے نجات حاصل کر سکیں  گے اور وہ جہاں  بھی ہوں  گے انہیں  ایک قریب کی جگہ سے پکڑ لیا جائے گا کیونکہ وہ کہیں  بھی ہوں اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے دور نہیں  ہوسکتے ،اس وقت وہ حق کی معرفت کے لئے مجبورہوں  گے۔(روح البیان، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۷ / ۳۰۹، جمل، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۶ / ۲۴۰، قرطبی، سبأ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۷ / ۲۲۹، الجزء الرابع عشر، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now