قرآن - 34:6 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ وَيَهۡدِيٓ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ

Transliteration: (Wa yaral lazeena ootul 'ilmal lazeee unzila ilaika mir Rabbika huwal haqqa wa yahdeee ilaaa siraatil 'Azeezil Hameed)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّۙ-وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ(6) || اور جنہیں علم ملا وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اُترا وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اوروہ عزت والے ، حمد کے مستحق (اللہ ) کے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ || اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اوروہ عزت والے ، حمد کے مستحق (اللہ ) کے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ: اور جنہیں  علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں ۔} اس آیت میں  اہلِ ایمان کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَصحاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ یا اہل ِکتاب میں  سے ایمان لانے والے جیسے حضرت عبداللہ بن سلام اور اُن کے ساتھی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ، وہ جانتے، دیکھتے اور سمجھتے ہیں  کہ جو قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جانب نازل کیا گیا ہے، وہی حق ہے اوروہ قرآن عزت والے اورحمد کے مستحق اللہ تعالیٰ کے راستے یعنی دین ِاسلام کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔( خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۵۱۶، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۶، ص۹۵۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now