قرآن - 12:89 سورہ يوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

89
قَالَ هَلۡ عَلِمۡتُم مَّا فَعَلۡتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذۡ أَنتُمۡ جَٰهِلُونَ

Transliteration: (Qaala hal 'alimtum maa fa'altum bi Yoosufa wa akheehi iz antum jaahiloon)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ(89) || بولے کچھ خبر ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جب تم نادان تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یوسف نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا تھا جب تم نادان تھے۔ || یوسف نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا تھا جب تم نادان تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يوسف آیت 89 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ:یوسف نے فرمایا۔} بھائیوں  کا یہ حال سن کر حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر گریہ طاری ہوگیا اور مبارک آنکھوں  سے آنسو جاری ہوگئے اور فرمایا کیا  حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مارنا ،کنوئیں  میں  گرانا، بیچنا، والد صاحب سے جدا کرنا اور اُن کے بعد اُن کے بھائی کو تنگ رکھنا، پریشان کرنا تمہیں  یاد ہے اور یہ فرماتے ہوئے حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تبسم آگیا اور اُنہوں نے آپ کے گوہرِ دندان کا حسن دیکھ کر پہچانا کہ یہ تو جمالِ یوسفی کی شان ہے۔ (مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۸۹، ص۵۴۳، خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۸۹-۹۰، ۳ / ۴۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now