قرآن - 12:99 سورہ يوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

99
فَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيۡهِ أَبَوَيۡهِ وَقَالَ ٱدۡخُلُواْ مِصۡرَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ

Transliteration: (Falammaa dakhaloo 'alaa Yoosufa aawaaa ilaihi abawaiyhi wa qaalad khuloo Misra inshaaa'al laahu aamineen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَﭤ(99) || پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں داخل ہو اللہ چاہے تو امان کے ساتھ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تواس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا: تم مصر میں داخل ہوجاؤ، اگر اللہ نے چاہا (تو) امن وامان کے ساتھ ۔ || پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تواس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا: تم مصر میں داخل ہوجاؤ، اگر اللہ نے چاہا (تو) امن وامان کے ساتھ ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يوسف آیت 99 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ:اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی۔} ماں  سے مراد خالہ ہے، (خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۴۵)اور اس کے علاوہ بھی مفسرین کے اس بارے میں  کئی اقوال ہیں ۔

{اُدْخُلُوْا مِصْرَ:تم مصر میں  داخل ہوجاؤ۔} یہاں  داخل ہونے سے خاص شہر میں  داخل ہونا مراد ہے یعنی شہر ِمصر میں  داخل ہو جاؤ اگر اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو ہر ناپسندیدہ چیز سے امن وامان کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے۔ (جلالین مع صاوی، یوسف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۹۸۱، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now