قرآن - 20:122 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

122
ثُمَّ ٱجۡتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَتَابَ عَلَيۡهِ وَهَدَىٰ

Transliteration: (Summaj tabbahu Rabbuhoo fataaba 'alaihi wa hadaa)

ترجمہ: کنزالایمان - ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى(122) || پھر اسے اس کے رب نے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائی اور اپنے قربِ خاص کی راہ دکھائی۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر اس کے رب نے اسے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور خصوصی قرب کا راستہ دکھایا۔ || پھر اس کے رب نے اسے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور خصوصی قرب کا راستہ دکھایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 122 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ:پھر اس کے رب نے اسے چن لیا۔} زمین پر تشریف آوری کے بعد حضرت آدم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   اللہ تعالیٰ کی توفیق سے توبہ و اِستغفار میں  مشغول ہوئے اور جب انہوں  نے  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  سرکار دو عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلہ سے دعا کی تو  اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما کران پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور انہیں  اپنے خاص قرب کاراستہ دکھایا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now