قرآن - 20:126 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

126
قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتۡكَ ءَايَٰتُنَا فَنَسِيتَهَاۖ وَكَذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمَ تُنسَىٰ

Transliteration: (Qaala kazaalika atatka Aayaatunaa fanaseetahaa wa kazaalikal Yawma tunsaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَاۚ-وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى(126) || فرمائے گا یونہی تیرے پاس ہماری آیتیں آئی تھیں تو نے انہیں بھلا دیا اور ایسے ہی آج تیری کوئی خبرنہ لے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔ || اللہ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 126 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ: اللہ فرمائے گا۔}اس کے جواب میں   اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ دنیا میں  تیرے پاس میری نشانیاں  آئیں  لیکن تو ان پر ایمان نہ لایا اور تونے انہیں  پسِ پشت ڈال کران سے منہ پھیرلیا، اسی طرح آج ہم تجھے آگ میں  ڈال کر چھوڑ دیں گے اور تیرا حال پوچھنے والاکوئی نہ ہوگا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۶، ۳ / ۲۶۸)

 دونوں  جہاں  میں  گناہ اور نیکی کانتیجہ:

            اس سے معلوم ہوا کہ جیسے گناہ کا عذاب دنیا و آخرت میں  پڑتا ہے یونہی نیکی کا فائدہ دونوں  جہان میں  ملتا ہے ۔ جو مسلمان پانچوں  نمازیں  پابندی سے جماعت کے ساتھ ادا کرے اسے رزق میں  برکت ، قبر میں  فراخی نصیب ہوگی اور پل صراط پر آسانی سے گزرے گا اور جو جماعت کا تارک ہو گا اس کی کمائی میں  برکت نہ ہوگی، چہرے پر صالحین کے آثار نہ ہوں  گے ، لوگوں  کے دلوں  میں  اس سے نفرت ہوگی، پیاس و بھوک میں  جان کنی اور قبر کی تنگی میں  مبتلا ہوگا اور ا س کا حساب بھی سخت ہوگا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now