Transliteration: (Izhab ilaa Fir'awna innahoo taghaa (section 1))
{اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ:فرعون کے پاس جاؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم ہمارے رسول ہو کر فرعون کے پاس جاؤ، بیشک وہ سرکش ہوگیا ہے اور کفر میں حد سے گزر گیا اور خدائی کا دعویٰ کرنے لگا ہے۔ حقیقت میں تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو فرعون اور اس کے تمام ماننے والوں کی طرف بھیجا گیا تھاالبتہ فرعون کوخاص طور پر ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے خدا ہونے کادعویٰ کیا تھا اور کفر میں حد سے گزر گیا تھا۔( جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۲۶۲، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳ / ۲۵۲، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 24 تفسیر