قرآن - 20:37 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

37
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤى(37) || اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک بار اور احسان فرمایا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک مرتبہ اور بھی احسان فرمایا تھا۔ || اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک مرتبہ اور بھی احسان فرمایا تھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 37 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ:اور بیشک ہم نے تجھ پر احسان فرمایا۔} اس آیت میں  گویا کہ  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’ اے موسیٰ! عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، ہم نے آپ کے سوال کرنے سے پہلے بھی آپ کی مَصلحت کی نگہبانی فرمائی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ کے سوال کرنے کے بعد ہم آپ کی مراد آپ کو عطا نہ کریں ، اور جب ہم نے آپ کو پچھلے زمانے میں  آپ           کی ضرورت کی ہر چیز آپ کو عطا فرمائی اور پہلی حالت سے بلند درجہ عطا کیا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے آپ کو اس بلند، اہم اور عظیم رتبے پر فائز کیا ہے کہ جس پر فائز شخص کو اس کی طلب کی گئی چیز سے منع نہیں  کیا جاتا۔( تفسیرکبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۳۷، ۸ / ۴۶)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now