Transliteration: (Izhabaaa ilaa Fir'awna innahoo taghaa)
{اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ:تم اور تمہارا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ!عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم اور تمہارا بھائی میرے دئیے ہوئے معجزات اور نشانیاں لے کر جاؤ اور ہر حال میں میرا ذکر کرتے رہنا،تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ بیشک اس نے رب ہونے کا دعویٰ کر کے سرکشی کی ہے۔(روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۳،۵ / ۳۸۶-۳۸۸)
اِس آیت سے ذکرِ الٰہی کے نہایت مرغوب و مطلوب ہونے کا بھی پتہ چلتا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مُبَلِّغ کو تبلیغ کے ساتھ ذکر ِ الٰہی کو بھی اپنا معمول رکھنا چاہیے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 43 تفسیر