قرآن - 20:60 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

60
فَتَوَلَّىٰ فِرۡعَوۡنُ فَجَمَعَ كَيۡدَهُۥ ثُمَّ أَتَىٰ

Transliteration: (Fatawallaa Fir'awnu fajjama'a kaidahoo summa ataa)

ترجمہ: کنزالایمان - فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى(60)قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍۚ-وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى(61) || تو فرعون پھرا اور اپنے دانؤں اکٹھے کیے پھر آیا ۔ ان سے موسیٰ نے کہا تمہیں خرابی ہو اللہ پر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کردے اور بیشک نامراد رہا جس نے جھوٹ باندھا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا تو اپنے مکروفریب کو جمع کرنے لگا پھر آیا ۔ ان سے موسیٰ نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو ، تم اللہ پر جھوٹ نہ باندھو ورنہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کردے گا اور بیشک وہ ناکام ہوا جس نے جھوٹ باندھا۔ || تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا تو اپنے مکروفریب کو جمع کرنے لگا پھر آیا ۔ ان سے موسیٰ نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو ، تم اللہ پر جھوٹ نہ باندھو ورنہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کردے گا اور بیشک وہ ناکام ہوا جس نے جھوٹ باندھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 60 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ:تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا۔} جب مقابلہ کادن طے ہوگیا تو فرعون منہ پھیر کر چلا گیا اور اس نے مقابلے کے لیے کثیر تعداد میں  جادوگروں  کوجمع کیا اور انہیں  طرح طرح کے انعامات کا لالچ دیا حتّٰی کہ انہیں  اپنا مُقرب بنانے کا وعدہ کیا ۔ اس کے بعد پھر بڑی شان وشوکت کے ساتھ اپنی فوج کولے کر وعدے کے دن میدان میں  پہنچ گیا۔

{قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ:ان سے موسیٰ نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو۔} جب فرعون اور اس کے جمع کردہ جادو گر مقابلہ کے لیے پہنچ گئے توحضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان جادو گروں  سے فرمایا ’’ تمہاری خرابی ہو ، تم کسی کو  اللہ تعالیٰ کا شریک کر کے اس پر جھوٹ نہ باندھو ورنہ وہ تمہیں  اپنے پاس موجود عذاب سے ہلاک کردے گا اور بیشک وہ ناکام ہوا جس نے  اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا۔( جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۲۶۳-۲۶۴)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now