Transliteration: (Qaaloo yaa Moosaaa immaaa an tulqiya wa immaaa an nakoona awala man alqaa)
{قَالُوْا یٰمُوْسٰى:انہوں نے کہا اے موسیٰ!} جب جادو گروں نے صف بندی کر لی تو انہوں نے کہا: اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، آپ پہلے اپنا عصا زمین پر ڈالیں گے یاہم پہلے اپنے سامان ڈال دیں ۔ جادوگروں نے ادب کی وجہ سے مقابلے کی ابتداء کرنا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رائے مبارک پر چھوڑا اور اس کی برکت سے آخر کار اللہ تعالیٰ نے انہیں ایمان کی دولت سے مشرف فرما دیا۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۶۹۵)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 65 تفسیر