قرآن - 20:69 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

69
وَأَلۡقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوٓاْۖ إِنَّمَا صَنَعُواْ كَيۡدُ سَٰحِرٖۖ وَلَا يُفۡلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيۡثُ أَتَىٰ

Transliteration: (Wa alqi maa fee yamee nika talqaf maa sana'oo; innamaa sana'oo kaidu saahir; wa laa yuflihus saahiru haisu ataa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْاؕ-اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍؕ-وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى(69) || اور ڈال تو دے جو تیرے دہنے ہاتھ میں ہے وہ ان کی بناوٹوں کو نگل جائے گا وہ جو بناکر لائے ہیں وہ تو جادوگر کا فریب ہے اور جادوگر کا بھلا نہیں ہوتا کہیں آوے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم بھی اسے ڈال دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے وہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کو نگل جائے گا۔ بیشک جو انہوں نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگروں کا مکروفریب ہے اور جادوگر کامیاب نہیں ہوتا جہاں بھی آجائے۔ || اور تم بھی اسے ڈال دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے وہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کو نگل جائے گا۔ بیشک جو انہوں نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگروں کا مکروفریب ہے اور جادوگر کامیاب نہیں ہوتا جہاں بھی آجائے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 69 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ:اور تم بھی اسے ڈال دو جو تمہارے دائیں  ہاتھ میں  ہے۔}  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم ان کی رسیوں  لاٹھیوں  کی کثرت کی پرواہ نہ کرو اور تم بھی اپنا وہ عصا ڈال دو جو تمہارے دائیں  ہاتھ میں  ہے، وہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں  کو نگل جائے گا۔ بیشک جو انہوں  نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگروں  کا مکر وفریب ہے اور جادوگر کامیاب نہیں  ہوتا جہاں  بھی آجائے۔ پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنا عصا ڈالا تو وہ جادوگروں  کے تمام اژدہوں  اور سانپوں  کو نگل گیا اور آدمی اس کے خوف سے گھبرا گئے اور جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسے اپنے دست ِمبارک میں  لیا تو پہلے کی طرح عصا ہو گیا۔ یہ دیکھ کر جادوگروں  کو یقین ہوگیا کہ یہ معجزہ ہے جس سے جادو مقابلہ نہیں  کر سکتا اور جادو کی فریب کاری اس کے سامنے قائم نہیں  رہ سکتی۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۶۹، ص۶۹۶، تفسیر کبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۶۹، ۸ / ۷۴-۷۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now