قرآن - 20:73 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

73
إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغۡفِرَ لَنَا خَطَٰيَٰنَا وَمَآ أَكۡرَهۡتَنَا عَلَيۡهِ مِنَ ٱلسِّحۡرِۗ وَٱللَّهُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

Transliteration: (Innaaa aamannaa bi Rabbinaa liyaghfira lanaa khataayaanaa wa maaa akrahtanaa 'alaihi minas sihr; wallaahu khairunw wa abqaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِؕ-وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى(73) || بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور وہ جو تو نے ہمیں مجبور کیا جادو پر اور اللہ بہتر ہے اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے تاکہ وہ ہماری خطائیں اور وہ جادو بخش دے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا اور اللہ بہتر ہے اور سب سے زیادہ باقی رہنے والاہے۔ || بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے تاکہ وہ ہماری خطائیں اور وہ جادو بخش دے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا اور اللہ بہتر ہے اور سب سے زیادہ باقی رہنے والاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 73 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا:بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے۔} جادوگروں  نے کہا کہ بیشک ہم اپنے رب عَزَّوَجَلَّپر ایمان لائے تاکہ وہ ہماری خطائیں  بخش دے اور وہ جادو بھی جس پر تو نے ہمیں  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مقابلے میں  مجبور کیا تھا ۔اور اگر ہم  اللہ تعالیٰ کی طاعت کریں  تو وہ تیرے مقابلے میں  فرمانبرداروں  کو ثواب دینے میں  بہتر ہے اور اگر ہم اس کی نافرمانی کریں  تو وہ نافرمانوں  پر عذاب کرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔

             فرعون نے جادوگروں  کو جو جادو پر مجبور کیا تھا اس کے بارے میں  بعض مفسرین نے فرمایا کہ فرعون نے جب جادوگروں  کو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بلایا تو جادوگروں  نے فرعون سے کہا تھا کہ ہم حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں  ،چنانچہ اس کی کوشش کی گئی اور انہیں  ایسا موقع فراہم کر دیا گیا ، انہوں  نے دیکھا کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خواب میں  ہیں  اور عصاء شریف پہرہ دے رہا ہے۔ یہ دیکھ کر جادوگروں  نے فرعون سے کہا کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جادوگر نہیں ، کیونکہ جادوگر جب سوتا ہے تو اس وقت اس کا جادو کام نہیں  کرتا مگر فرعون نے انہیں  جادو کرنے پر مجبور کیا ۔ اس کی مغفرت کے وہ جادوگر  اللہ تعالیٰ سے طالب اور امیدوار ہیں ۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۷۳، ۳ / ۲۵۹)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now