قرآن - 20:78 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

78
فَأَتۡبَعَهُمۡ فِرۡعَوۡنُ بِجُنُودِهِۦ فَغَشِيَهُم مِّنَ ٱلۡيَمِّ مَا غَشِيَهُمۡ

Transliteration: (Fa atba'ahum Fir'awnu bijunoodihee faghashiyahum minal yammmi maa ghashi yahum)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْﭤ(78) || تو ان کے پیچھے فرعون پڑا اپنے لشکر لے کر تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیسا ڈھانپ لیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیساانہیں ڈھانپ لیا۔ || تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا تو انہیں دریا نے ڈھانپ لیا جیساانہیں ڈھانپ لیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 78 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ:تو فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے پیچھے چل پڑا ۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ تعالیٰ کا حکم پا کررات کے پہلے وقت میں  بنی اسرائیل کو اپنے ہمراہ لے کر مصر سے روانہ ہو گئے تو فرعون قبطیوں  کا لشکر لے کر ان کے پیچھے چل پڑا اور جب فرعون اپنے لشکر کے ساتھ دریا میں  بنے ہوئے راستوں  میں  داخل ہوگیا تو انہیں  دریا نے اس طرح ڈھانپ لیا اور اس کا پانی ان کے سروں  سے اس طرح اونچا ہو گیا جس کی حقیقت  اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ، یوں  فرعون اور اس کا لشکر غرق ہو گیا اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی قوم کے ساتھ فرعون کے ظلم و ستم اور دریا میں  ڈوبنے سے نجات پا گئے۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۷۸، ص۶۹۸، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۷۸، ۳ / ۲۵۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now