Transliteration: (Allaahu laaa ilaaha illaa huwa lahul asmaa'ul husnaa)
{ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ:وہ اللہ ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔}یعنی اللہ تعالیٰ معبودِ حقیقی ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں اوروہ حقیقتاً واحد ہے اور اَسماء و صِفات کی کثرت اس کی ذات کو تعبیر کرنے کے مختلف ذرائع ہیں ۔یہ نہیں کہ صفات کی کثرت ذات کی کثرت پر دلالت کرے جیسے کسی آدمی کو کہیں کہ یہ عالم بھی ہے اور سخی بھی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسے عالم بھی کہہ سکتے ہیں اور سخی بھی ، نہ یہ کہ دو نام رکھنے سے وہ ایک سے دو آدمی بن گئے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 8 تفسیر