{سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا: پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے۔} یہاں آیت میں اَزواج سے مراد اَصناف اور اَقسام ہیں اور ازواج کو اَنواع اس لئے کہا جاتا ہے کہ ہر نَوع اپنی قسم کا جوڑا ہے۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ شریک سے اور ہر نقص و عیب سے پاک ہے جس نے تمام اصناف اور انواع کو پیدا فرمایا،ان میں سے کچھ وہ ہیں جنہیں زمین اگاتی ہے جیسے اناج،پھل اور نباتات وغیرہ،اور کچھ وہ ہیں جن کا تعلق خود لوگوں کے نفسوں سے ہے جیسے ان کی مذکر اور مؤنث اولاد اورکچھ وہ ہیں جن کی انسانوں کو خبر بھی نہیں ہے۔( روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۳۶، ۷ / ۳۹۵)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يس آیت 36 تفسیر