قرآن - 36:54 سورہ يس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

54
فَٱلۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٞ شَيۡـٔٗا وَلَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ(53)فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(54) || وہ تو نہ ہوگی مگر ایک چنگھاڑجبھی وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے۔ تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کئے کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔ تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔ || وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔ تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يس آیت 54 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً: وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ دوسر انَفخہ ایک ہَولْناک آواز ہو گی تو اسی وقت وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  حساب کے لئے حاضر کر دئیے جائیں  گے، پھر ان کافروں سے کہا جائے گا : آج کسی جان پر اس کے ثواب میں  کمی کر کے یا اس کے عذاب میں  اضافہ کر کے کچھ ظلم نہ ہوگا اوراے کافرو! یہاں  تمہیں  تمہارے ان اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم نے دنیا میں  کئے تھے۔(خازن، یس، تحت الآیۃ: ۵۳-۵۴، ۴ / ۹، روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۵۳-۵۴، ۷ / ۴۱۲-۴۱۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now