قرآن - 36:66 سورہ يس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

66
وَلَوۡ نَشَآءُ لَطَمَسۡنَا عَلَىٰٓ أَعۡيُنِهِمۡ فَٱسۡتَبَقُواْ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبۡصِرُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ(66) || اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستے کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟ || اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يس آیت 66 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ: اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں  مٹادیتے۔} یعنی جہنم کا عذاب تو آخرت میں  ہو گا جبکہ اگر ہم چاہتے تو دنیا میں  بھی ان کے کفر کی سزا کے طور پر ان کی آنکھیں  مٹا کر انہیں  اندھا کردیتے ،پھر وہ جلدی سے راستے کی طرف چلنے کے لئے جاتے تو انہیں  کہاں  سے دکھائی دیتا کیونکہ ہم نے تو انہیں  اندھا کر دیا تھا،لیکن ہم نے ایسا نہ کیا اور اپنے فضل و کرم سے آنکھ کی نعمت ان کے پاس باقی رکھی، تو اب ان پر حق یہ ہے کہ وہ شکر گزاری کریں  کفر نہ کریں۔( خازن، یس، تحت الآیۃ: ۶۶، ۴ / ۱۱، جمل، یس، تحت الآیۃ: ۶۶، ۶ / ۳۰۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now