قرآن - 36:81 سورہ يس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

81
أَوَلَيۡسَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخۡلُقَ مِثۡلَهُمۚ بَلَىٰ وَهُوَ ٱلۡخَلَّـٰقُ ٱلۡعَلِيمُ

ترجمہ: کنزالایمان - اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(81) || اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا کیوں نہیں اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں !اور وہی بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ || اور کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں !اور وہی بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يس آیت 81 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَلَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ: جس نے آسمان اور زمین بنائے۔} اس آیت میں  مُردوں  کو زندہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کی ایک اور دلیل بیان کی جا رہی ہے کہ جس رب تعالیٰ نے آسمان اور زمین جیسی عظیم مخلوق بنا دی کیا وہ اس بات پر قادر نہیں  کہ آخرت میں  ان جیسے چھوٹے اور حقیر انسان دوبارہ بنا دے ؟ کیوں  نہیں!بے شک وہ اس پر قادر ہے اور عقل بھی یہی فیصلہ کرتی ہے کہ جو آسمان و زمین جیسی عظیم مخلوق کو پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ انسانوں  کو دوبارہ پیدا کرنے پر زیادہ قدرت رکھتا ہے اور اس کی قدرت کامل اور اس کا علم تمام معلومات کو شامل ہے کیونکہ وہی بڑا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔( تفسیرکبیر، یس، تحت الآیۃ: ۸۱، ۹ / ۳۰۹، روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۸۱، ۷ / ۴۴۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now