قرآن - 10:53 سورہ يونس ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

53
۞وَيَسۡتَنۢبِـُٔونَكَ أَحَقٌّ هُوَۖ قُلۡ إِي وَرَبِّيٓ إِنَّهُۥ لَحَقّٞۖ وَمَآ أَنتُم بِمُعۡجِزِينَ

Transliteration: (Wa yastanbi'oonaka 'a haqqun huwa qul ee wa Rabbeee innahoo lahaqq; wa maaa antum bimu'jizeen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَسْتَنْۢبِــٴُـوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ ﳳ-قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ﱢ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ(53) || اور تم سے پوچھتے ہیں کیا وہ حق ہے تم فرماؤ ہاں میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے اور تم کچھ تھکا نہ سکو گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم سے پوچھتے ہیں : کیا وہ حق ہے؟ تم فرماؤ ، ہاں !میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے اور تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکو گے۔ || اور تم سے پوچھتے ہیں : کیا وہ حق ہے؟ تم فرماؤ ، ہاں !میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے اور تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکو گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يونس آیت 53 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ یَسْتَنْۢبِــٴُـوْنَكَ:اور تم سے پوچھتے ہیں۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا قیامت اور وہ عذاب جس کے نازل ہونے کی آپ نے ہمیں خبر دی ہے واقعی حق ہے؟ آپ ان سے فرما دیں ، ہاں ! میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بیشک میں نے جس کی خبر دی ہے وہ ضرور حق ہے اوراس میں کوئی شک نہیں اورتم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے بھاگ کر اسے عاجز نہیں کرسکتے بلکہ وہ  عذاب تمہیں ضرور پہنچے گا۔ (خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۵۳، ۲ / ۳۱۹، صاوی، یونس، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۸۷۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now