قرآن - 44:18 سورہ الدخان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ

Transliteration: (An addooo ilaiya 'ibaadal laahi innee lakum Rasoolun ameen)

ترجمہ: کنزالایمان - اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ-اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(18) || کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (اور کہا)کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں ۔ || ۔ (اور کہا)کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الدخان آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ: کہ اللہ کے بندوں  کو میرے حوالے کردو۔} جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فرعون کےپاس آئے تو اس سے فرمایا: بنی اسرائیل کو میرے حوالے کردو اور تم جو شدتیں اور سختیاں ان پر کرتے ہو اس سے انہیں رہائی دو ،بیشک میں تمہارے لیے وحی پر امانت والا، رسول ہوں ۔

نوٹ:حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ واقعہ سورۂ طہٰ کی آیت نمبر47میں  تفصیل کے ساتھ مذکور ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now