قرآن - 51:22 سورہ الذاريات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

22
وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ

Transliteration: (Wa fissamaaa'i rizqukum wa maa too'adoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْؕ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ(21)وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ(22) || اور خود تم میں تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ۔ اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور خود تمہاری ذاتوں میں ،تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟ اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ || اور خود تمہاری ذاتوں میں ،تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟ اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 22 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ: اور خود تمہاری ذاتوں  میں ۔} یعنی تمہاری پیدائش کے مراحل میں  ،تمہارے اَعضا کی بناوٹ اور ترتیب میں ،تمہارے جسم کے اندرونی نظام میں ،پیدائش کے بعد مرحلہ وارتمہارے حالات کے بدلنے میں ، تمہاری شکلوں  ، صورتوں  اور زبانوں  کے اختلاف میں ،تمہاری ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں  کے مختلف ہونے میں  اور تمہارے ظاہر و باطن میں  اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ایسے بے شمار عجائبات موجود ہیں  جن میں  غور کر کے تم اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں  جان سکتے ہو اورجب وہ ان عجیب و غریب چیزوں  پر قدرت رکھتاہے تو اے کافرو!تمہیں  مارنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اس کے لئے کیا مشکل ہے۔

{وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ: اور آسمان میں  تمہارا رزق ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمان میں  تمہارا رزق ہے کہ اسی طرف سے بارش نازل کرکے زمین کو پیداوار سے مالا مال کیا جاتا ہے اور آخرت کا وہ ثواب و عذاب بھی آسمان میں  لکھا ہوا ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا ہے۔( جلالین، الذّاریٰت، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۴۳۳، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now