Transliteration: (Fawa Rabbis samaaa'i wal ardi innahoo lahaqqum misla maa annakum tantiqoon)
{فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ: تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم!} اس آیت کی ایک تفسیر یہ
ہے کہ آسمان اور زمین کے رب کی قسم! بیشک یہ قرآن حق ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے فرشتے نے اسے اسی زبان میں بیان
کیا ہے جو تم بولتے ہو۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے لوگو! آسمان اور زمین
کے رب کی قسم! میں نے تم سے جو بات کہی کہ تمہارا رزق آسمان
میں ہے یہ ویسے ہی حق ہے جیسے تمہارے نزدیک وہ بات حق ہے جو تم (قسم کھا کر) کہتے ہو۔ تیسری تفسیر یہ
ہے کہ آسمان اور زمین کے رب کی قسم! بیشک تم سے جو آخرت کے ثواب اور عذاب کا وعدہ
کیا جا رہا ہے یہ ویسے ہی حق ہے جیسے تمہارے نزدیک وہ بات حق ہے جو تم (قسم کھا کر) کہتے ہو۔( تفسیرکبیر،الذّاریات،تحت الآیۃ:۲۳،۱۰ / ۱۷۲، تفسیر طبری، الذّاریات، تحت
الآیۃ: ۲۳،۱۱ / ۴۶۱-۴۶۲، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 23 تفسیر