قرآن - 51:36 سورہ الذاريات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

36
فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ

Transliteration: (Famaa wajadnaa feehaa ghaira baitim minal muslimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(35)فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ(36) || تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے۔ تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اس شہر میں موجود ایمان والوں کو نکال لیا۔ تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔ || تو ہم نے اس شہر میں موجود ایمان والوں کو نکال لیا۔ تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 36 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَاَخْرَجْنَا: تو ہم نے نکال لیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس شہر پر عذاب آیا جس میں  حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے لوگ آباد تھے تو پہلے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والے حضرات کو اللہ تعالیٰ نے نکال لیا اور اس شہر میں  ایک ہی گھر کے لوگ مسلمان تھے۔ایک قول یہ ہے کہ وہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور آپ کی دونوں  صاحب زادیاں  تھیں  اور ایک قول یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے اہلِ بیت میں  سے جن لوگوں  نے نجات پائی ان کی تعداد 13 تھی۔( خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۴ / ۱۸۴، ابو سعود، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۵ / ۶۳۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now