قرآن - 51:40 سورہ الذاريات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

40
فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌﭤ(40) || تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ (خود کو) کو ملامت کررہا تھا۔ || اور ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ (خود کو) کو ملامت کررہا تھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الذاريات آیت 40 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ: اور ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑا۔} ارشاد فرمایا کہ جب فرعون اور ا س کی قوم نے سرکشی کی تو ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں  ڈال دیا اور اس وقت اس کا حال یہ تھا کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا کہ ا س نے رب ہونے کا دعویٰ کیوں  کیا اور وہ کیوں  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان نہ لایا اور کیوں  ان پراعتراضات کئے۔( ابو سعود، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۴۰، ۵ / ۶۳۱، جلالین، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۴۳۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now