قرآن - 46:16 سورہ الأحقاف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

16
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنۡهُمۡ أَحۡسَنَ مَا عَمِلُواْ وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّـَٔاتِهِمۡ فِيٓ أَصۡحَٰبِ ٱلۡجَنَّةِۖ وَعۡدَ ٱلصِّدۡقِ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ

Transliteration: (Ulaaa'ikal lazeena nata qabbalu 'anhum ahsana maa 'amiloo wa natajaawazu 'an saiyiaatihim feee Ashaabil jannati Wa'das sidqil lazee kaanoo yoo'adoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِؕ-وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ(16) || یہ ہیں وہ جن کی نیکیاں ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی تقصیروں سے درگزر فرمائیں گے جنت والوں میں سچا وعدہ جو اُنہیں دیا جاتا تھا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائیں گے، یہ لوگ جنت والوں میں سے ہوں گے۔یہ سچا وعدہ ہے جو اِن سے کیا جاتا تھا۔ || یہی وہ لوگ ہیں جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائیں گے، یہ لوگ جنت والوں میں سے ہوں گے۔یہ سچا وعدہ ہے جو اِن سے کیا جاتا تھا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحقاف آیت 16 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا: یہی وہ لوگ ہیں  جن کے اچھے اعمال ہم قبول فرمائیں  گے۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے پہلی آیت میں  بیان کئے گئے وصف کے حامل وہ لوگ ہیں  جن کے دنیا میں  کئے ہوئے اچھے اعمال قبول فرما کرہم ان پر ثواب دیں  گے اور ان کی خطاؤں  سے درگُزر فرماکر ان سے کوئی مُواخذہ نہیں  فرمائیں  گے ، یہ لوگ جنت والوں  میں  سے ہیں ، یہ سچا وعدہ ہے جو دنیا میں  ان سے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ مبارک سے کیا جاتا تھا۔(جلالین مع صاوی، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۵ / ۱۹۳۷، تفسیرکبیر، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰ / ۲۰-۲۱، خازن، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۱۲۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now