قرآن - 46:6 سورہ الأحقاف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
وَإِذَا حُشِرَ ٱلنَّاسُ كَانُواْ لَهُمۡ أَعۡدَآءٗ وَكَانُواْ بِعِبَادَتِهِمۡ كَٰفِرِينَ

Transliteration: (Wa izaa hushiran naasu kaanoo lahum a'daaa'anw wa kaanoo bi'ibaadatihim kaafireen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ(6) || اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان سے منکر ہوجائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب لوگوں کا حشر ہوگاتو وہ بت ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے منکر ہوجائیں گے۔ || اور جب لوگوں کا حشر ہوگاتو وہ بت ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے منکر ہوجائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحقاف آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ: اور جب لوگوں  کا حشر ہوگا۔} یعنی دنیا میں  تو بتوں  کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے پکارنے والوں  کی پکار سننے اورسمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں  رکھتے اور قیامت کے دن ان کا حال یہ ہو گا کہ اس دن جب قبروں  سے نکالنے کے بعد لوگوں  کو جمع کیا جائے گا تو وہ بت ا پنے پُجاریوں  کے دشمن ہوں  گے اور انہیں  نفع کی بجائے نقصان پہنچائیں  گے اور ان کی عبادت کا انکار کر دیں  گے اور کہیں  گے: ہم نے انہیں  اپنی عبادت کی دعوت نہیں  دی ، درحقیقت یہ اپنی خواہشوں  کے پَرَسْتار تھے۔ (یعنی اپنی مرضی سے جس کو چاہا خدا قرار دیدیا اور اس کی پوجا شروع کردی تو یہ حقیقت میں  اپنی خواہش کی پوجا ہوئی۔)(مدارک، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۱۲۳-۱۱۲۴، صاوی، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۶، ۵ / ۱۹۳۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now