قرآن - 33:42 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

42
وَسَبِّحُوهُ بُكۡرَةٗ وَأَصِيلًا

Transliteration: (Wa sabbihoohu bukratanw wa aseela)

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(42) || اور صبح و شام اس کی پاکی بولو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔ || اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 42 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا: اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔} ارشاد فرمایا کہ صبح و شام ہر نقص و عیب سے اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرو۔یہاں  صبح اور شام کا خاص طور پرذکر اس لئے ہو ا کہ یہ دونوں اوقات دن اور رات کے فرشتوں  کے جمع ہونے کے وقت ہیں  اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صبح اور شام یعنی دن کے دونوں  اَطراف کا ذکر کرنے سے ذکر کی مُداوَمَت کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے، یعنی ہمیشہ ذکر کرو ۔نیز بعض مفسرین نے صبح و شام اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے سے پانچوں  نمازوں  کو ادا کرنا بھی مراد لیا ہے۔(روح البیان ، الاحزاب ، تحت الآیۃ: ۴۲ ، ۷ / ۱۹۳ ، مدارک ، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۲، ص۹۴۴، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۲، ۳ / ۵۰۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now