قرآن - 33:44 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
تَحِيَّتُهُمۡ يَوۡمَ يَلۡقَوۡنَهُۥ سَلَٰمٞۚ وَأَعَدَّ لَهُمۡ أَجۡرٗا كَرِيمٗا

Transliteration: (Tahiyyatuhum Yawma yalqawnahoo salaamunw wa a'adda lahum ajran kareemaa)

ترجمہ: کنزالایمان - تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌۖۚ-وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا(44) || ان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس دن وہ اللہ سے ملاقات کریں گے اس وقت ان کے لیے ملتے وقت کا ابتدائی کلام سلام ہو گا اوراللہ نے ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے۔ || جس دن وہ اللہ سے ملاقات کریں گے اس وقت ان کے لیے ملتے وقت کا ابتدائی کلام سلام ہو گا اوراللہ نے ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ: ان کے لیے ملتے وقت کا ابتدائی کلام سلام ہوگا۔} ملتے وقت سے مراد یا موت کا وقت ہے یا قبروں  سے نکلنے کا یااس سے جنت میں  داخل ہونے کا وقت مراد ہے ۔ مروی ہے کہ حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کسی مومن کی روح اس کو سلام کئے بغیر قبض نہیں  فرماتے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ جب حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام مومن کی روح قبض کرنے آتے ہیں  تو کہتے ہیں  : تیرا ربّ تجھے سلام فرماتا ہے اور ایک روایت میں  یہ بھی ہے کہ مومنین جب قبروں  سے نکلیں  گے تو فرشتے سلامتی کی بشارت کے طور پر انہیں  سلام کریں  گے۔(جمل، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۴، ۶ / ۱۸۰، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۵۰۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now