قرآن - 33:64 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

64
إِنَّ ٱللَّهَ لَعَنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمۡ سَعِيرًا

Transliteration: (Innal laaha la'anal kaafireena wa a'adda lahum sa'eeraa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًا(64)خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاۚ-لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا(65) || بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ کوئی حمایتی پائیں گے نہ مددگار۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ کوئی حمایتی پائیں گے اورنہ مددگار۔ || بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ کوئی حمایتی پائیں گے اورنہ مددگار۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 64 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ: بیشک اللہ نے کافروں  پر لعنت فرمائی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سبھی کافروں  کو اپنی رحمت سے دورکردیااوراس کے ساتھ ساتھ آخرت میں  ان کے لیے بھڑکتی آگ تیارکررکھی ہے جس میں  وہ ہمیشہ رہیں  گے اور اس میں  نہ کوئی اپناحمایتی پائیں  گے اورنہ مددگار جو ان سے عذاب دور کر دے اور انہیں  اس سے خلاصی دے۔ (روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶۴ -۶۵، ۷ / ۲۴۴) اور اس کی وجہ بھی ظاہرہے کہ کفارقیامت کی تیاری کرنے کی بجائے کھیل کود اورقیامت کا مذاق اڑانے میں  لگے ہوئے ہیں ،جیساکہ گزشہ آیت میں  بیان کیاگیا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now