قرآن - 21:29 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
۞وَمَن يَقُلۡ مِنۡهُمۡ إِنِّيٓ إِلَٰهٞ مِّن دُونِهِۦ فَذَٰلِكَ نَجۡزِيهِ جَهَنَّمَۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلظَّـٰلِمِينَ

Transliteration: (Wa mai yaqul minhum inneee ilaahum min doonihee fazaalika najzeehi Jahannam; kazaalika najziz zaalimeen (section 2))

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِیْهِ جَهَنَّمَؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ(29) || اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گے ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ستمگاروں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے۔ ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔ || اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے۔ ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ:اور ان میں  جو کوئی کہے۔} بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ اس آیت میں در اصل ان مشرکوں  کو ڈرایا گیا ہے جو معبود ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں  تاکہ وہ اپنے شرک سے باز آ جائیں ، اور آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بفرضِ محال فرشتوں  میں  سے کوئی یہ کہے کہ میں   اللہ تعالیٰ کے سوا معبود ہوں  تو  اللہ تعالیٰ اسے بھی دوسرے مجرموں  کی طرح جہنم کی سزا دے گا اور اس فرشتے کے اوصاف اور پسندیدہ اَفعال جہنم کی سزا سے اسے بچا نہ سکیں  گے اور  اللہ تعالیٰ ان ظالموں  کو ایسی ہی سزا دیتا ہے جو اس کے سوا معبود ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں  (اور جب فرشتوں  کے بارے  اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے تو اے مشرکو! اس بد ترین عمل سے باز نہ آنے کی صورت میں  تمہارا انجام کتنا دردناک ہو گا؟ )

            اور بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ یہ بات’’ میں   اللہ کے سوا معبود ہوں ‘‘ کہنے والا ابلیس ہے جو اپنی عبادت کی دعوت دیتا ہے ، فرشتوں  میں  اور کوئی ایسا نہیں  جو یہ کلمہ کہے۔( روح البیان، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۹، ۵ / ۴۶۹، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۹، ۳ / ۲۷۵، ملتقطاً) یاد رہے کہ ابلیس در حقیقت جِنّات میں  سے ہے اور چونکہ وہ فرشتوں  کے ساتھ رہتا تھا اس لیے حکمی طور پر ان ہی میں  سے شمار ہوتا تھا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now